قرآن اور رویت ھلال کے احکام۔ ۔ حصہ سوئم
قرآن اور سنت کے واضح احکامات کے مطابق مقامی رویت ھلال ہی مہینہ شروع کرنے کا واحد درست طریقہ ہے ،
کیلنڈر سے متعلق مدنی آیت (آیت نمبر ۲:۱۸۹)
یہ آیت مدینے میں نازل ہوئی جب کہ مدینے میں اسلامی ریاست کی داغ بیل ڈالی جاچکی تھی۔ نیز مدینے کے مسلمانوں کو مکہ والے حج کے لئے آنے سے روک رہے تھے۔ اس صورت حال میں حج کے موقع پر سردارانِ مکہ اپنے کیلنڈر میں جو کبیشہ اور نسی کی خرابی ایجاد کرتے تھے ، ان خرابیوں کا کوئی بھی اثر مدینے والوں پر نہیں ہو رہا تھا۔ ان کا اپنا کیلنڈر درست طور پر چل رہا تھا۔ لہذا مکی آیات کی طرح اس ابتدائی دور کی مدنی آیت میں بھی