قرآن اور رویت ھلال کے احکام۔ حصہ دوئم
قرآن اور سنت کے واضح احکامات کے مطابق مقامی رویت ھلال ہی مہینہ شروع کرنے کا واحد درست طریقہ ہے
وقت کا حساب اور دنوں مہینوںقرآن کی آیات 10:5 اور 36:39 کے میں نازل ہوئیں۔ جیسا کہ ہم پہلے بیان کر چکے ہیں کہ اس وقت کیلنڈر کا انتظام مکہ کے غیر مسلم عرب سرداروں کے ہاتھ میں تھا نیز مسلمان اس دور میں ظلم و ستم کا نشانہ بنے ہوئے تھے۔ لہذا یہ آیات کیلنڈر کی اصلاح کے لئے نازل نہیں ہوئیں تھیں۔ ان آیات کے الفاظ اور ان کا سیاق و سباق ہم پر یہ واضح کرتا ہے کہ یہ آیات اللہ تعالی کی نشانیوں کے طور پر نازل کی گئیں تھیں کہ جو کلام بر حق (قرآن) محمد اہل مکہ کو سنارہے تھے ،