بسم الله الرحمن الرحيم۔
قرآنی عربی کورس تین طلاق کا قانون قدرے طویل تعارف کے بعد ہم اپنے قرآنی کورس کے پہلے سیکشن آغاز ” طلاق کا قرآنی قانون” سے کر رہے ہیں۔ اس سیکشن میں ہم عربی گرائمر سیکھے بغیر قرآن کے ترجمے کی مدد سے قرآنی ہدایات اور متعلقہ اطلاعات کا مطالعہ کریں گے۔ اس نئے سیکشن کو متعارف کرانے کا مقصد یہ ہے کہ پڑھنے والے خود مشاہدہ کریں کہ ایک غیر عرب کے لئے بھی قرآنی ہدایات کو سمجھنا بہت آسان ہے۔